وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آج سالگرہ ہے، اس موقع پر انہیں فیملی سمیت کارکنوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات و کلچر پنجاب محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری صاحبہ نے صحافی برادری کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔۔ @AzmaBokhariPMLN @MaryamNSharif pic.twitter.com/1BJznfjW7r
— 𝕌𝕊𝕄𝔸ℕ 𝕄𝕌𝔾ℍ𝔸𝕃 🅇 (@MughalZaada001) October 28, 2025
عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دراز عمر، صحت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کو جنم دن کی مبارک ہو، دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحت، خوشیوں اور قوم کی خدمت کے عظیم مقصد میں مسلسل کامیابیوں سے نوازے۔
Warmest birthday greetings, Maryam beti @MaryamNSharif .
May you always be blessed with health, happiness, and enduring success in your noble service to the nation.— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 28, 2025
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بھی ’ایکس‘ پر مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Many happy returns of the day to the courageous and compassionate @MaryamNSharif
May you always shine! https://t.co/wXAH4beT0K
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 28, 2025
ارم نامی ایکس صارف نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اب والد اور چچا کی شفقت اور تربیت سے تراشا ہوا ہیرا بن چکی ہیں۔
سر آپ کی بھتیجی مریم نواز ہمارا فخر ہے
والد اور آپ کی شفقت اور تربیت سے وہ تراشا ہوا ہیرا بن چکی ہیں
ماشاءاللہ— Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) October 28, 2025
سید فاران حسین شاہ نامی صارف نے مریم نواز کو پنجاب کی طاقت قرار دیتے ہوئے سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چاچو کی گڑیا — پنجاب کی طاقت اور عوام کی امید 🌸#HBDSuperCMPunjab
— Syed Faran Hussain Shah (@Faran_191) October 28, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چاہنے والوں نے مختلف مقامات پر کیک کاٹتے ہوئے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی، اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی۔














