شمالی کوریا نے پیلا سمندر (Yellow Sea) میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA کے مطابق، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی اور اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش
تجربات کی نگرانی اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے کی، جن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت دکھانے کے لیے کی گئی۔
جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل لانچ کا سراغ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔














