ریاض کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی فٹبال اچھالنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کا جادو ریاض کانفرنس میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کانفرنس میں فٹبال لے آئے۔

انہوں نے فٹبال ہاتھ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو یہ گیند جیسا لگتا ہے ۔ انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو فٹبال پکڑاتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ہی ہے جس پر اس نے کہا کہ ہاں چھونے میں مجھے بھی گیند جیسا محسوس ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ اسے آگے بیٹھے ہوئے شرکاء تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

شرکاء نے ایک دوسرے کو فٹ بال پاس کی۔ جب فٹبال شہباز شریف کے ہاتھ میں آیا تو انہوں نے 2 بار گیند پھینکنے کا دکھاوا کیا، اور جب انہوں نے تیسری بار واقعی گیند پھینکی تو وفد کے رکن اسے پکڑنے میں ناکام رہے جس پر وہاں موجود تمام لوگ قہقہے لگانے لگے اور خوب تالیاں بجائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شرکاء نے اس صورتحال سے خوب لطف اٹھایا۔

ن لیگ کے حامی صارف پرویز سندھیلا نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا ’چاچو کی شرارتیں‘۔

عاطف رؤف نے لکھا کہ شہبازشریف کے دلچسپ انداز یں فٹبال اچھالنے پر خوب تالیاں بجائیں گئیں۔

فیفا سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ صرف فٹبال نہیں بلکہ جادوئی آلہ ہے جو لوگوں کے چہروں پر خوشی لے آتا ہے۔ صدرفیفا نے وزیراعظم شہبازشریف کی تعریف بھی کی اور کہا کہ جو آپ اپنے ملک کے لیے کر رہے ہیں وہ شانداز ہے

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ورلڈ اکنامک فورم کے صدر سے ملاقات، تبادلہ خیال

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان ’اقتصادی تعاون کے فریم ورک‘ کے آغاز پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس فریم ورک کے تحت معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے مختلف شعبوں میں کئی اسٹریٹجک اور کلیدی منصوبوں پر غور کیا جائے گا جو دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جامشورو میں آلودہ پانی سے ڈائریا کی وبا، 9 افراد جاں بحق

ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

بھارتی صدر دروپدی مرمو کی رافیل طیارے میں پرواز، جنگی جہاز میں سفر کرنے والے تیسری بھارتی صدر بن گئیں

’رانو‘ کو کراچی سے اسلام آباد کب اور کیسے منتقل کیا جائے گا؟

پاک-امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز، خام تیل سے بھرا پہلا جہاز آج پاکستان پہنچ رہا ہے

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی