گوگل‘ نے غیر فعال ’جی میل‘ اکاؤنٹس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دُنیا کے سب بڑے سرچ انجن’ گوگل‘ نے غیر فعال ’ جی میل ‘ اکاؤئنٹس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے لیے صارفین کو پہلے انتباہی پیغامات بھیجنے جائیں گے۔
’گوگل‘ کا کہنا ہے کہ ’جی میل‘ اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کو کم ازکم سال میں ایک یا دو بار اپنے اکاؤنٹس پر لاگ اِن ہونا چاہیے لیکن اب ’گوگل‘ ایسے تمام ’جی میل‘ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے جا رہا ہے جنھیں صارفین میں دو سال میں ایک بار بھی نہیں کھولا۔
’گوگل‘ کا کہنا ہے کہ’جی میل‘ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جائیں گے جب کہ پبلک ادارے جن میں سکولز، کالجز، کاروبار جیسی تنظیموں سے وابستہ اکاؤنٹس اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
گوگل کی پروڈکٹ مینجمنٹ کی نائب صدر روتھ کرچیلی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں تفصیلات بتائی ہیں کہ: گوگل اپنے پیغامات رسانی کے بڑے پلیٹ فارم’ جی میل‘ اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات میں سب سے پہلے ان ’جیل میل‘ صارفین کے اکاؤنٹس کو سسٹم سے ختم کیا جارہا ہے جو ایک یا دو سال سے غیر فعال ہیں اور ان صارفین نے دو سالوں میں ایک بار بھی اپنا ’جی میل‘ اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا یا اسے کھولا تک نہیں۔
روتھ کرچیلی کا مزید کہنا تھا کہ ان ’جی میل‘ اکاؤنٹس کے ڈیلیٹ ہوتے ہیں اس سے منسلک دیگر اکاؤنٹس بھی ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ’جی میل‘ اکاونٹ ختم ہوا تو اس کے ساتھ ہی اس سے منسلک ’ورک سپیس‘،’یوٹیوب‘، ’گوگل فوٹوز‘، ’گوگل ڈاکومینٹس‘،’ گوگل ڈرائیو‘، ’گوگل میٹ‘، ’گوگل کلینڈر‘ سروسز بھی معطل ہو جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ: ’ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی یہ پالیسی خاص طور پر ذاتی گوگل اکاؤنٹس پرلاگو ہو گی، یہ اسکولوں یا کاروبار جیسی تنظیموں سے وابستہ اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل دسمبر میں شروع کیے جانے کا پروگرام ہے، اس سے پہلے ’گوگل‘ اپنے تمام صارفین کو انتباہی پیغامات بھیج کراکاونٹ ڈیلیٹ ہونے سے خبردار کرے گا۔ یہ پیغامات اور اطلاعات اکاؤنٹ کے ’ای میل‘ ایڈریس اور ریکوری ’ای میل‘ دونوں پر بھیجی جائیں گی۔
روتھ کرچیلی کا مزید کہنا تھا کہ: ’گوگل‘ کی جانب سے ’جی میل‘اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی کے پیچھے اصل وجہ سیکیورٹی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ غیر فعال اکاؤنٹس، فعال اکاؤنٹس کے مقابلے میں سیکیورٹی کے حوالے سے زیادہ حساس ہیں۔
ایک بار جب کوئی غیر فعال اکاؤنٹ غلط ہاتھوں میں آجاتا ہےتو اس کا استعمال مختلف مقاصد کے لیے کیا جا سکتا ہے، جس میں شناخت کی چوری سے لے کر ناپسندیدہ اور ممکنہ طور پر بدنیتی پر مبنی مواد کا پھیلاؤ بھی شامل ہے، اس سے سپیم وائرس پھیلانے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
روتھ کرچیلی کا کہنا ہے کہ اپنے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ ہونے سے بچانے کے لیے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہر دو سال میں کم از کم ایک بار اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔ اپنے اکاؤنٹ کے استعمال کرنے اور اپنی تصاویر اور مواد کو ’ڈیلیٹ‘ ہونے سے بچانے کا یہ سب سے آسان اور مؤثر طریقہ ہے۔
اپنے ای میلز، تصاویر اور دیگر اہم ریکارڈز کے ممکنہ نقصان کے بارے میں فکر مند افراد کے لیے’گوگل‘ ای میل اکاؤنٹ کو فعال رکھنا ضروری ہے۔ اس میں یہ یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ اکاؤنٹ سائن اپ کے عمل کے دوران ایک اور’ای میل‘ فراہم کی جاتی ہے جو اس بات کی تصدیق کرنا کہ اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں ریکوری ای میل اپ ٹو ڈیٹ ہے۔
گوگل کے مطابق ای میل پڑھنا یا بھیجنا، گوگل ڈرائیو استعمال کرنا، یوٹیوب ویڈیو دیکھنا، گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا، گوگل پرسرچ کرنا، یا تھرڈ پارٹی کے لیے ‘سائن ان ود گوگل’ فیچر کا استعمال کرنا گوگل ای میل کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp