واٹس ایپ جلد اپنے تمام صارفین کے لیے پروفائل کور فوٹو سیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرانے والا ہے، یہ فیچر اس سے قبل صرف واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے دستیاب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی
ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں صارفین اپنے پروفائل سیٹنگز کے ذریعے کور فوٹو اپ لوڈ کرسکیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے فیس بک یا لنکڈ اِن پر کور فوٹو سیٹ کی جاتی ہے۔ منتخب تصویر صارف کے پروفائل کے اوپر نظر آئے گی، جس سے پروفائل کو مزید ذاتی اور منفرد انداز ملے گا۔
ایپ میں کور فوٹو کے لیے پرائیویسی سیٹنگز بھی شامل کی جا رہی ہیں، جن میں مائی کانٹیکٹس، نو باڈی اور ایوری ون کے آپشنز موجود ہوں گے۔

اگر صارف ایوری ون کا انتخاب کرے تو کور فوٹو سب کو نظر آئے گا، مائی کانٹیکٹس کی صورت میں صرف محفوظ نمبرز تک محدود رہے گا، جبکہ نو باڈی کا مطلب ہوگا کہ کور فوٹو مکمل طور پر پوشیدہ رہے گا۔
یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.25.32.2 میں ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے جو گوگل پلے بیٹا پروگرام پر دستیاب ہے۔ فی الحال یہ تمام صارفین کے لیے فعال نہیں، لیکن اس کی تیاری ظاہر کرتی ہے کہ میٹا کی ملکیت والی کمپنی واٹس ایپ کو زیادہ ذاتی نوعیت اور خوبصورت بنانے کے لیے نئے فیچرز پر کام کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی
نئے فیچر کے باضابطہ اجرا کے بعد تمام صارفین اپنے پروفائل کو کور امیجز کے ذریعے مزید پرکشش انداز میں پیش کر سکیں گے۔













