پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ سال 2026 میں لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے 2 نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے: 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، لیگ 8 ٹیمیں کھیلیں گی

یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا جہاں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کا عمل شروع کرے گا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ 2 نئی پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیلامی ہوگی۔ بولی لگانے والی پارٹیاں شہر کے ناموں کی فہرست سے اپنی ٹیم منتخب کر سکیں گی۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ لیگ کے آغاز سے تمام موجودہ اسپانسرشپ اور فرنچائز معاہدے ختم ہو چکے ہیں کیونکہ پی ایس ایل کا 10واں سیزن مکمل ہو چکا ہے جو کہ لیگ کی ترقی کے لیے ایک اہم مرحلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے معاہدے بشمول اسپانسرز اور فرنچائزز 10 سال کے بعد ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل 11ویں اور 12ویں سیزن کے لیے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر موجود رہے گا۔

پی ایس ایل کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے سلمان نصیر نے کہا کہ سنہ 2015 میں جب یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا تو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس نہیں آئی تھی اور ابتدائی دور میں دلچسپی اور اسپانسرز کی تعداد محدود تھی۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، چیف ایگزیکٹو نے تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ شروع میں دلچسپی کم تھی اور اسپانسرز بھی محدود تھے لیکن جیسے ہی یوا اے ای لیگ میں شروع ہوئی یہ جلد مقبول ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی عالمی وبا جیسے مشکل حالات کے دوران بھی پی ایس ایل کبھی نہیں رکی۔

انہوں نے فرنچائزز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ لیگ نے سیاسی اور علاقائی عدم استحکام کے وقتوں سمیت چیلنجنگ حالات میں اپنا نام قائم رکھا۔

مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے نصیر نے کہا کہ فیصل آباد اور پشاور کو ممکنہ پی ایس ایل کے مقامات کے طور پر زیر غور رکھا جا رہا ہے اور دونوں شہروں میں کرکٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اور اسٹیک ہولڈرز کی کوشش ہے کہ ہم اپنی موجودگی صرف ان 4 شہروں تک محدود نہ رکھیں بلکہ مزید علاقوں میں پھیلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور اسٹیڈیم کے لیز معاملات زیر غور ہیں اور یہ دونوں مقامات ہماری طویل مدتی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

سلمان نصیر نے یہ بھی واضح کیا کہ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد مقامات اور میچز کی تقسیم کے حتمی فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مشورے سے کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی