اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے شدید جھٹکے راولپنڈی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔ زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند سیکنڈ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 150 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔