سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل اسلام آباد میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا
پہلا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احسان اللہ نے کاسٹ کیا، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تاج محمد آفریدی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

خرم ذیشان کے کورنگ امیدوار عرفان سلیم نے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیے، جس سے انتخابی عمل مزید دلچسپی اختیار کر گیا ہے۔
ایوان میں اس وقت پی ٹی آئی کے 92 ممبران اور اپوزیشن کے 49 ممبران موجود ہیں، جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے 4 ارکان نے آج کے انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد
یا د رہے کہ یہ نشست سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جنہیں الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد کے باعث نااہل قرار دیا تھا۔













