بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی کو طبعیت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ شلپا شیٹی بھی اسپتال پہنچیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود رہیں۔
سوشل میڈیا پر فینز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ متعدد افراد نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔ شلپا شیٹی اور ان کے خاندان کی جانب سے اب تک سونندا شیٹی کی صحت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پہلے 60 کروڑ روپے ادا کریں‘، عدالت نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی پر بیرون ملک سفر کی شرط رکھ دی
اداکارہ کی والدہ کا اسپتال میں داخل ہونے کا تعلق شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف جاری قانونی کارروائی سے جوڑا جا رہا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ نے Look Out Circular (LOC) کو معطل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سفر کی اجازت صرف اس صورت میں دی جائے گی جب متنازعہ 60 کروڑ روپے کی ادائیگی ہو جائے۔ بعد ازاں شلپا نے فی الحال سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
حال ہی میں شلپا نے دیوالی کی خوشیاں اپنی بہن شمیتا شیٹی اور شوہر کے ساتھ منائیں اور سوشل میڈیا پر ان لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔ پیشہ ورانہ لحاظ سے شلپا شیٹی کو آخری بار ایک ڈانس رئیلٹی شو کے جج کے طور پر دیکھا گیا، جبکہ راج کنڈرا نے ٹیلی ویژن شو The Traitors میں اپنی انٹری کی ہے۔














