بھارتی نائب کپتان شریاس آئیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پسلی کی انجری اور تلی پر زخم لگنے کے باعث سڈنی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
چند روز آئی سی یو میں رہنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب صحتیابی کے عمل میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔
— Shreyas Iyer (@ShreyasIyer15) October 30, 2025
آئیر نے مداحوں کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر دن بہتر محسوس کر رہا ہوں، آپ سب کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر شریاس آئیر خطرناک چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل
کرکٹ بورڈ کے مطابق آئیر کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑی اور وہ جلد ہی وطن واپس آئیں گے جب ڈاکٹر انہیں سفر کے قابل قرار دیں گے۔

وہ ممکنہ طور پر 6 سے 8 ہفتے کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ البتہ ان کی تیزی سے صحتیابی نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔
 
         
                
             
         
              
              
              
              
                 
                    













