اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا
غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے اسلام آباد بار کونسل کی زیادہ تر نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ حامد خان گروپ کے حصے میں ایک نشست آئی۔
اسلام آباد بار کونسل الیکشن کے فائنل نتائج
اعظم نذیر تارڑ/ احسن بھون گروپ کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ ظفر کھو کھر بطور انڈیپینڈینٹ امیدوار میدان مار لیا pic.twitter.com/EQxujY1rz9— Khalid Hussain Taj (@KhalidHusainTaj) November 1, 2025
اسلام آباد بار کونسل کی 5 نشستوں میں سے 4 انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدواروں نے اپنے نام کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ایچ نائیک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب
غیر سرکاری نتائج کے مطابق عبدالرحمان حر باجوہ 1369 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، اس کے علاوہ راجا علیم عباسی نے 1351 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری حفیظ اللہ یعقوب 1295 ووٹ لے کر ممبر بار کونسل منتخب ہوگئے، جبکہ محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ لے کر جیت اپنے نام کی۔
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں حامد خان گروپ صرف ایک نشست جیت پایا۔ آصف عرفان 1126 ووٹ لے کر ممبر بار کونسل منتخب ہوئے۔













