زلمے خلیل زاد پاک فوج اور قوم کے درمیان تقسیم کی سازشوں میں مصروف ہے، طاہر محمود اشرفی

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان دشمن قوتوں کا ہدف پاک فوج اور قوم کا اتحاد ہے زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام اور پاک فوج اور قوم کے درمیان تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ زلمے خلیل زاد جیسے اسلام اور مسلمان دشمن لوگ پاکستان اور پاک فوج کی قیادت کے خلاف پوری دنیا میں سازشوں میں مصروف ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’زلمے خلیل زاد وہ شخص ہے جس نے اپنی قوم اپنے وطن افغانستان سے غداری کی، اس کی زبان یا قلم سے کبھی بھی افغانستان میں ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی گئی۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کبھی بھی انسانی حقوق یا امن کی جدوجہد کرنے والوں میں شامل نہیں تھا۔ زلمے خلیل زاد نے ہمیشہ اسلام اور مسلمان دشمنی میں وہ اقدامات کرنے کی کوشش کی جس سے نفرت پھیلے اور مسلمانوں کو نقصان ہو ۔

انہوں نے کہا کہ آج زلمے خلیل زاد پاکستان اور پاکستان کی فوجی قیادت بالخصوص سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کے خلاف جس طرح سر گرم ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان کی فوج اور پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف کتنی گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں، اس کا مقابلہ کرنا اور ان سازشوں کو ناکام بنانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر اور فوجی قیادت پر فخر اور ناز کرتی ہے اور 9 مئی کے واقعات پر جس طرح پاکستان کی فوج اور سپہ سالار قوم جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اس پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت