اداسی میں پینٹنگ کرتی تھی، اب 8 سال سے برش نہیں اٹھایا، سوناکشی سنہا کا انکشاف

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹنگ ان کے لیے ہمیشہ ایک تھراپی اور ذہنی سکون کا ذریعہ رہی ہے۔ جب بھی وہ اداس ہوتیں، تو وہ پینٹنگ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتی تھیں، جس سے ان کا ذہن پرسکون ہوجاتا تھا۔

سوناکشی سنہا نے حال ہی میں یوٹیوبر رنویر اللہ بادیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب میں اداس ہوتی تھی تو پینٹنگ کرتی تھی۔ میرا دماغ بالکل پرسکون ہوجاتا تھا، جیسے میں کسی اور دنیا میں چلی جاتی تھی۔ جس دن میں اپنے شوہر سے ملی، اسی دن سے میں نے پینٹنگ چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیے: پکاسو کی پینٹنگ میں چھپی پراسرار خاتون کا انکشاف، ایک صدی پرانا راز بے نقاب

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر، ظہیر اقبال، اکثر انہیں یاد دلاتے ہیں کہ وہ دوبارہ پینٹنگ شروع کریں۔ سوناکشی کے مطابق، وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ’میں چاہتا ہوں تم پھر سے پینٹنگ کرو، چاہے غم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی خوشی کے لیے، کیونکہ تم اس میں بہت اچھی ہو۔‘ مجھے برش اٹھائے ہوئے تقریباً 8 سال ہوچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

آرٹ تھراپی کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق ’آرٹ تھراپی‘ ایک تخلیقی طریقۂ علاج ہے جس میں مختلف فنون جیسے پینٹنگ، موسیقی، رقص یا ڈراما کے ذریعے انسان اپنے جذبات کو سمجھنے اور بیان کرنے میں مدد لیتا ہے۔ اس کے لیے کسی ماہر فنکار ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کا مقصد فن پارہ بنانا نہیں بلکہ اپنے احساسات کو پہچاننا اور ان کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔

آرٹ تھراپی ذہن اور جسم کو ایک ساتھ مصروف رکھتی ہے اور اس طرح ذہنی دباؤ کم کرتی ہے۔ جب انسان فن تخلیق کرنے میں مصروف ہوتا ہے، تو اس کی توجہ فکروں سے ہٹ کر تخلیقی عمل پر مرکوز ہوجاتی ہے، جس سے سکون اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟