بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کی حالیہ اننگز نے نہ صرف ان کی بیٹنگ فارم کو بحال کیا ہے بلکہ پوری ٹیم پر مثبت اثرات ڈالے ہیں۔ شاہین کے مطابق بابراعظم ایسے کھلاڑی نہیں جنہیں 2 یا 3 میچوں کی ناکامی کی بنیاد پر پرکھا جائے، وہ گزشتہ 4 سے 5 سال سے پاکستان کے لیے مستقل پرفارم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو

اپنی پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے اور بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ میدان میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ہمیشہ سخت ہوتی ہے، تاہم پاکستانی کھلاڑی پراعتماد ہیں اور حالیہ ٹی 20 سیریز میں ٹیم نے اچھا کھیل دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: رضوان و شاہین کی تنزلی، بابراعظم نمبر 2 پر

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے، فیصلے ادارے کرتے ہیں اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بولنگ میں مزید بہتری لانے پر فوکس کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ٹیم کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں مضبوط کریں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے ٹورنامنٹ میں شدید گرمی نے بولرز کو مشکل میں ڈالا، مگر اب موسم بہتر ہورہا ہے، البتہ شام کے وقت گیند گیلی ہونے سے مشکلات رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی چھٹی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

بابر اعظم کی واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ جب سینیئر کھلاڑی پرفارم کرتے ہیں تو پورا اسکواڈ مضبوط ہوتا ہے، اور بابراعظم نے پچھلے میچ میں دکھایا کہ وہ میچ فنش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کپتان ہوں یا نہ ہوں، ہمیشہ پاکستان کے لیے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟