’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کی دنیا میں ایک بار پھر بحث چِھڑ گئی ہے، جب کرسٹیانو رونالڈو نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ لیونیل میسی کو تاریخ کا بہترین فٹبالر  نہیں مانتے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب رونالڈو سے پوچھا گیا کہ کیا وہ میسی کو  گوٹ مانتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا،’میسی مجھ سے بہتر ہے؟ میں اس رائے سے اتفاق نہیں کرتا۔ میں عاجزی نہیں دکھانا چاہتا۔‘

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی: کس کی مارکیٹ ویلیو زیادہ؟

انٹرویو میں وین رونی کے اس بیان کا بھی ذکر ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میسی، رونالڈو سے بہتر ہیں۔ بعد ازاں رونی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صرف ذاتی رائے تھی، کوئی دشمنی نہیں۔

 وین رونی کا کہنا ہے کہ ’لوگ سمجھتے ہیں کہ میں رونالڈو سے نفرت کرتا ہوں۔ میں ایسا نہیں ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہے اور جو کچھ وہ کر رہا ہے وہ ناقابلِ یقین ہے۔‘

رونالڈو نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’اس بات سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالر قرار

واضح رہے کہ رونی اور رونالڈو نے 2004 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے یادگار کارکردگی دکھائی۔

40 سال کی عمر کا ہندسہ چھونے کے باوجود رونالڈو اب بھی فٹبال میں غیر معمولی تسلسل دکھا رہے ہیں اور ان کا ہدف تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار کیریئر گول مکمل کرنے کا ہے۔ موجودہ سیزن (2025-26) میں وہ اب تک النصر کے لیے 10 میچز میں 9 گول کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ