‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ جیسی یادگار فلموں کی اداکارہ ڈایان لیڈ انتقال کرگئیں

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی اداکارہ اور 3 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔

ڈایان لیڈ نے اپنے 7 دہائیوں پر مشتمل فنی سفر میں مضبوط، ذہین اور پیچیدہ کردار نبھائے۔ انہوں نے فلموں ‘ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور’، ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ میں اپنی شاندار اداکاری پر آسکر کی نامزدگیاں حاصل کیں۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں 120 سے زائد کردار ادا کر چکی تھیں، جن میں ‘چائنا ٹاؤن’، ‘سِٹیزن رُوتھ’، ‘جائے’ اور ‘این لائٹنڈ’ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاسی اور لاسٹ اِن اسپیس جیسی یادگار فلموں کی مشہور اداکارہ لاک ہارٹ انتقال کرگئیں

1991 میں لیڈ اور ان کی بیٹی لورا ڈرن دونوں کو فلم ریمبلنگ روز کے لیے ایک ساتھ آسکر نامزد کیا گیا، ایسا کرنے والی پہلی اور واحد ماں بیٹی کی جوڑی تھی۔ لورا نے اپنی والدہ کو ‘سب سے بہادر اور غیر معمولی اداکارہ’ قرار دیا۔

1935 میں امریکی ریاست مسسی سیپی میں پیدا ہونے والی ڈایان لیڈ نے نوعمری میں ہی اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے نیویارک میں ماڈلنگ اور ڈانس سے کیریئر شروع کیا اور بعد میں ٹی وی ڈراموں ‘پیری میسن’ اور ‘دی فیو جیٹو’ میں کام کیا۔

لیڈ نے 1995 میں فلم مسز منک لکھی، ہدایت دی اور اس میں خود بھی اداکاری کی۔ 2010 میں وہ، ان کے سابق شوہر بروس ڈرن اور بیٹی لورا ڈرن ہالی ووڈ واک آف فیم پر مشترکہ ستاروں سے نوازے گئے۔

اپنی بیماری کے باوجود، لیڈ نے 2023 میں اپنی بیٹی کے ساتھ یادگار کتاب ‘ہنی، بیبی، مائن’ لکھی، جو ماں بیٹی کے درمیان زندگی، محبت اور موت پر ہونے والی گفتگوؤں پر مبنی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟