ٹرمپ نے ظہران ممدانی کے جیتنے پر نیویارک کی فنڈنگ میں کٹوتی کی دھمکی دیدی

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز دھمکی دی ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کے انتخاب میں 4 نومبر کو کامیاب ہوگئے تو وہ شہر کی وفاقی فنڈنگ میں کمی کر دیں گے۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے نیو یارک کے امیدوار برائے میئرشپ ظہران ممدانی کو ’کمیونسٹ پاگل‘ قرار دیدیا

صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک امیدوار ممدانی منگل کے روز نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت جاتے ہیں، تو یہ انتہائی غیر ممکن ہے کہ میں وفاقی فنڈز فراہم کروں، سوائے ان رقوم کے جو قانوناً دینا لازم ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ پہلے بھی ڈیموکریٹک اکثریت والے علاقوں میں جاری منصوبوں کے لیے وفاقی فنڈز اور گرانٹس میں کمی کی کوشش کرتی رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب میں ظہران ممدانی کو اپنے حریف اینڈریو کومو پر برتری حاصل ہے، جو ڈیموکریٹک پرائمری میں ممدانی سے شکست کے بعد اب آزاد حیثیت میں میدان میں ہیں، جبکہ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی کو ابتدائی جیت کے بعد اسلاموفوبیا کا سامنا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن امیدوار سلیوا کو ووٹ دینا دراصل ممدانی کے حق میں ووٹ دینے کے مترادف ہوگا، اس لیے ان کے حامی اینڈریو کومو کی حمایت کریں۔

’یہ یاد رکھیں، کرٹس سلیوا (جو بغیر بیریٹ کے زیادہ بہتر لگتے ہیں!) کو ووٹ دینا ممدانی کو ووٹ دینے کے برابر ہے۔ چاہے آپ کومو کو پسند کریں یا نہیں، آپ کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔‘

مزید پڑھیں: اسرائیل غزہ جنگ کی کوریج میں دوہرا معیار، ظہران ممدانی بی بی سی پر برس پڑے

صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اینڈریو کومو کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امید رکھنی چاہیے کہ وہ اچھا کام کریں گے۔ وہ قابل ہیں، ممدانی نہیں۔

ریپبلکن رہنما مسلسل ممدانی کی امیدواری پر تنقید کر رہے ہیں۔ کچھ رہنماؤں نے ان کی شہریت کی تحقیقات اور انہیں امریکا سے بےدخل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے خود ممدانی کو ’کمیونسٹ‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:’بات نہیں مانی تو گرفتار کرلوں گا‘، ٹرمپ کی دھمکی پر ظہران ممدانی پھٹ پڑے

ٹی وی پروگرام سی بی ایس 60 منٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر نیویارک کو کوئی کمیونسٹ چلائے گا، تو میرے لیے اس شہر کو زیادہ فنڈ دینا مشکل ہوگا۔

’ممدانی کے میئر بننے کی صورت میں یہ پیسہ ضائع جائے گا۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال میں نیویارک سٹی کو وفاقی حکومت سے 7.4 ارب ڈالر کی فنڈنگ ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ