بغیر حفاظتی اقدامات مزدور کے کام کرتے ویڈیو وائرل، ’کسی مہذب ملک میں کنٹریکٹر پر پابندی لگ جاتی‘

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ایک مزدور کی بلندی پر بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور کئی سو فٹ کی اونچائی پر عمارت کے سریوں پر کھڑا ہے اور بغیر کسی حفاظتی سامان کے اپنا کام انجام دے رہا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور نے نہ تو ہیلمٹ پہنا ہے، نہ سیفٹی جیکٹ، اور نہ ہی کسی حفاظتی رسی یا مشین کی مدد حاصل کی ہے۔ خطرناک بلندی پر بغیر حفاظتی اقدامات کے اس طرح کا کام کسی بھی وقت سنگین حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں میں مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ایسے خطرناک حالات میں کام کرنے سے روکنے کے لیے سخت قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا کام باہر کسی ملک میں کیا جاتا تو ان کو جرمانہ کیا جاتا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کنسٹرکشن کمپنی اور ٹھیکیدار دونوں کو اس غفلت پر جیل میں ڈالنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو لوگ بس اتنا کہیں گے کہ غریب کا بچہ تھا مر گیا۔ مگر اُن ظالم امیروں سے کوئی سوال نہیں کرے گا جن کے محل انہی محنت کشوں کے خون پسینے سے آباد ہیں۔ مگر انہیں مزدوروں کی جان کی کوئی پرواہ نہیں۔

سید قاسم ضیاء نے لکھا کہ باہر کسی مہذب ملک میں ایسا ہوتا تو سائیٹ بند ہو جانی تھی اورشاید کنٹریکٹرپر ہمیشہ کے لیے پابندی لگ جاتی۔

مونی خان نے کہا کہ ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے اپنے مزدوروں کو سیفٹی کٹ کے ساتھ کام پر لگائے یہ بہادری یا محنت نہیں بیوقوفی ہے۔

عبدالرحمان نے مطالبہ کیا کہ اس کے ٹھیکیدار اور دوسرے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرنا چاہیے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے۔

کئی صارفین یہ بھی کہتے نظرا ٓئے کہ مزدور خود حفاظتی اقدامات کے بغیر آخر کام ہی کیوں کر رہے ہیں۔ ایسے تو یہ خود اپنی موت کو دعوت دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ