پی آئی اے انجینئرز کی کام چھوڑ تحریک غیر قانونی اور نجکاری سبوتاژ کی کوشش ہے، ترجمان

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی آئی اے انجینئرنگ کے بعض اہلکاروں کی جانب سے کام چھوڑنے کی کارروائی کو انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحریک کا مقصد پی آئی اے کی نجکاری، جو اپنے حتمی مراحل میں ہے، کو سبوتاژ کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق ’سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز‘ کسی بھی قانونی حیثیت کی حامل تنظیم نہیں۔ سیفٹی کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت بیک وقت کام چھوڑنا ایک مذموم سازش ہے، جس کا مقصد مسافروں کو زحمت دینا اور انتظامیہ پر ناجائز دباؤ ڈالنا ہے۔

مزید پڑھیں: ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، جس کے تحت ہڑتال یا کام چھوڑ دینا قانونی طور پر جرم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو اس سازش میں ملوث یا اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ فضائی آپریشن کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ متبادل انجینئرنگ خدمات دوسری ایئرلائنز سے حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ اسلام آباد سے دمام جانے والی پرواز پی کے 245 اور اسلام آباد تا جدہ پی کے 761 روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: طیارہ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل

ترجمان کے مطابق دیگر پروازوں کے ٹیک لاگز بھی کلیئر کیے جا رہے ہیں اور انتظامیہ ایئرپورٹس پر موجود ہے تاکہ کسی بھی طبقے کی جانب سے پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ نہ ڈالنے دی جائے۔

انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی آئی اے کا آپریشن معمول پر لانے اور مسافروں کو کسی قسم کی زحمت سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ