پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آج کا میچ فیصل آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 49.1 اوورز کھیل کر 263 رنز بنائے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Pakistan are off to a winning start in the ODI series 🏏
Next game will be played on Thursday 🗓️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/0A77qlaIy0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2025
جنوبی افریقہ کی اننگز
جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے شروعات میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے 98 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
پہلی وکٹ پریٹوریس کی صورت میں گری، جو 57 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ دوسری وکٹ کوئنٹن ڈی کوک کی گری، انہوں نے 63 رنز اسکور کیے۔
اس کے بعد ٹونی ڈی زورزی 18 بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بریٹزکے 42، کاربن بوش 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اور یون پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ صائم ایوب 2، شاہین آفریدی اور محمد نواز ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سلمان علی آغا 62 اور محمد رضوان 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان نے 45، صائم ایوب نے 39، بابر اعظم نے 7، حسین طلعت نے 22، حسن نواز نے ایک جبکہ محمد نواز نے 9 رنز اسکور کیے۔
🙌 Salman Ali Agha brings up his FIFTY in style! Lofted straight down the ground for SIX 🚀
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/0sM44ao32n
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2025
جنوبی افریقہ کی طرف سے فریرا، اینگیڈی اور کاربن بوش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے میچ 2 وکٹوں سے جیت کر 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔
آج کا دن فیصل آباد کے شائقین کرکٹ کے لیے تاریخی تھا، کیونکہ یہاں آخری بین الاقوامی میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا تھا۔
A historic moment for Faisalabad! 💚
The buzz is real with fans and players equally excited to welcome back international cricket at Iqbal Stadium 🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/JQ5FNWyvAj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2025
آج کے میچ میں پاکستانی اسکواڈ میں تمام بڑے نام شامل تھے، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت نوجوان بیٹر میٹھیو بریٹزکے نے کی۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی ٹیمبا باووما، کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن کو آرام دیا گیا۔ وکٹ کیپر بلے باز کونٹن ڈی کوک ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار ایک روزہ میچ میں واپس آئے۔
🇵🇰 Here’s Pakistan Playing XI for the opening ODI against South Africa at Iqbal Stadium, Faisalabad 🏟️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/hhQvlVYnok
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2025
میچ کی نگرانی سری لنکا کے سابق کپتان رانجن مادوگالے نے میچ ریفری کے طور پر کی، جبکہ امپائرز میں آصف یعقوب (پاکستان) اور الیکس وارف (انگلینڈ) شامل تھے۔
پاکستان اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، نسیم شاہ، ابرار احمد
جنوبی افریقہ اسکواڈ:
میٹھیو بریٹزکے (کپتان)، کونٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوہان درے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، سینیتھمبا قشیلے، ڈونووَن فریرا، جارج لنڈے، کوربن بوش، بیورن فورٹین، نگیدی، لیزاد ولیمز














