پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مارکیٹوں کے مقررہ اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کا اسموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 28 مقدمات، 396 افراد پر جرمانے
حکومت نے ستمبر 2023 میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت مارکیٹیں پیر سے ہفتہ تک رات 10 بجے تک بند کی جائیں گی، جب کہ اتوار کے روز کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگی۔
’ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک بند کیے جائیں گے، تاہم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن ان کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ ہوگا، اور یہ رات 12 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔‘
مزید یہ کہ ہوم ڈیلیوری سروسز کو رات 2 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں، تندور، اسپتال، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور پنکچر شاپس کو ان اوقات کار سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔














