’تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہو‘: رؤف حسن نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا بھگوڑا قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ فواد چوہدری کو پارٹی کے ساتھ غداری کرنے کی پاداش میں 23 جون 2023 کو پی ٹی آئی سے نکالا جا چکا ہے۔

انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہو، اور سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔

رؤف حسن نے واضح کیاکہ پارٹی میں بھگوڑوں اور خوشامدیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہر در سے دھتکارے جانے کے بعد فواد چوہدری نے کسی نہ کسی طرح سیاسی اہمیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اب ایک بھاگتے ہوئے چوہے کا آخری ٹھکانہ وہی تاریک بل ہے جہاں سے صرف گالی ہی نکلتی ہے۔

رؤف حسن نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ تم وہی کچھ کر رہے ہو جس کی تم سے توقع تھی، کیوں کہ تمہیں اس کی عادت ہے۔

انہوں فواد چوہدری کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا: ’اپنے اسی بل میں خوش رہو اور اس بدبو میں جیو جو تمہارا مستقل حصہ بن چکی ہے۔‘

واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری خود کو پی ٹی آئی کا حصہ شمار کرتے ہیں، اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

فواد چوہدری بار ہا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ غیرمتعلقہ لوگ ہیں، عمران خان کو رہا کرانا ان کے بس کی بات نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ