پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں سے سونے کی قیمت میں اضافہ کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی کے بعد 232800 روپےکا ہوگیا جب کہ10گرام سونا 684 روپے کمی سے 199590 روپےکا ہوگیا ہے.
اس کے علاوہ 10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 182956 روپے ہو گئی۔
جب کہ عالمی بازار میں سونا 1974 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے