بِٹ کوائن 100,000 ڈالر سے نیچے، کرپٹو مارکیٹ میں خوف کی لہر

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ماہ کے ’ریڈ اکتوبر‘ کے اثرات نومبر میں بھی برقرار ہیں، دنیا کی سب سے مشہور اور قیمتی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت منگل کو 5 فیصد سے زیادہ گر کر 100,000 ڈالر سے نیچے آگئی۔

رواں برس اکتوبر کے اوائل میں لگنے والی 126,000 ڈالر کی بلند ترین سطح کے بعد اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن یا گولڈ: موجودہ وقت میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین آپشن کیا ہے؟

یہ کمی اُس گراوٹ کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ کے وسط میں ’کرپٹو مارکیٹ کے بلیک فرائیڈے‘ کے بعد شروع ہوئی تھی،  جس کے نتیجے میں بِٹ کوائن نے 2018 کے بعد پہلا ’ریڈ اکتوبر‘ ریکارڈ کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ آیا یہ کمی مندی کے ایک بڑے دور میں بدلے گی یا سرمایہ کاروں کو دوبارہ مارکیٹ میں واپس آنے پر آمادہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو سرمایہ کاروں کا رجحان محتاط دکھائی دیا۔

کرپٹو فئیر اینڈ گریڈ انڈیکس، جو مارکیٹ کے جذبات کو جانچتا ہے، گزشتہ ہفتے کے ’نیوٹرل‘ درجے سے اب ’خوف‘ کے زمرے میں داخل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی، وجوہات کیا ہیں؟

بِٹ کوائن کی قیمت میں یہ کمی اُس وقت سامنے آئی ہے جب اسپاٹ بِٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز سے بڑے پیمانے پر سرمایہ نکالا جا رہا ہے۔

بلیک راک کے آئی شیئرز بِٹ کوائن ٹرسٹ، فائیڈیلیٹی وائز اوریجن بِٹ کوائن فنڈ اور گری اسکیل بِٹ کوائن ٹرسٹ سے 29 اکتوبر کے بعد سے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کے انخلا ریکارڈ کیے گئے۔

دیگر کرپٹو کرنسیاں جیسے ایتھریم اور سولانا بھی دباؤ کا شکار رہیں اور ان کی قدر 8 فیصد یا اس سے زیادہ گری۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف، قومی سطح پر بٹ کوائن ذخائر قائم کرنے کا منصوبہ

اس کمی نے بِٹ کوائن سے منسلک بڑی کمپنیوں جیسے مائیکرو اسٹریٹیجی، کوائن بیس گلوبل اور رابن ہُڈ کے شیئرز پر بھی اثر ڈالا، جو منگل کو کم از کم 6 فیصد نیچے بند ہوئے۔

دوسری جانب، کچھ پُرامید سرمایہ کار اب بھی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مائیکل سیلر کی قائم کردہ کمپنی مائیکرو اسٹریٹیجی نے اعلان کیا ہے کہ 27 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان 397 بِٹ کوائنز 114,771 ڈالر فی کوائن کی اوسط قیمت پر خریدے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ