مسافر اور کارگو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے وسطی حصے میں ایک خوفناک ٹرین حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جب ایک مقامی مسافر ٹرین منگل کی رات ایک کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی۔

یہ حادثہ شہر بیلاس پور کے قریب پیش آیا، جو ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 115 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق، مسافر ٹرین نے کارگو ٹرین کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک مسافر ڈبہ کارگو ٹرین کے ایک ویگن کے اوپر چڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کشتی حادثہ، تعزیت کے لیے جانے والے 100 سے زائد افراد ڈوب گئے، 60 ہلاکتوں کی تصدیق

ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ڈبے کو زمین پر اتارا اور آئرن کٹرز کی مدد سے اسے کاٹ کر کھولا، جہاں مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں، اور حادثہ زدہ پٹڑی پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔

حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں مسافر ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ اس کی معاون خاتون ڈرائیور شدید زخمی ہیں اور ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ حادثے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

بھارتی ریلوے نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جاں بحق و زخمی افراد کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی

بھارت میں ٹرین حادثے کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں۔ ملک بھر میں روزانہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد 14 ہزار ٹرینوں پر سفر کرتے ہیں، جو 64 ہزار کلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک پر چلتی ہیں۔ اگرچہ حکومت نے ریلوے سیفٹی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، لیکن ہر سال سینکڑوں حادثات پیش آتے ہیں، جنہیں اکثر انسانی غلطی یا پرانے سگنلنگ سسٹم کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال مشرقی بھارت میں ایک خوفناک ٹرین تصادم میں 280 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جو ملک کی تاریخ کے بدترین ریلوے حادثات میں سے ایک تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟