ڈالر مزید 4 روپے 40 پیسے مہنگا، انٹر بینک میں 267 روپے کا ہو گیا

پیر 30 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ ڈالر پر ای کیپت ختم ہونے کے بعد سے جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالر کو کھلا چھوڑا جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp