صدر زرداری کا دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان، قطر تعاون کے فروغ پر زور

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور قطر نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ اتفاقِ رائے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور قطر کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی کے درمیان دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس کے موقع پر دوحہ میں ملاقات کے دوران ہوا۔

مزید پڑھیں: صدر زرداری کی امیرِ قطر سے ملاقات، پاکستان اور قطر کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

صدر زرداری نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تربیت، استعدادِ کار میں اضافہ اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی اور ماہرین کے تبادلے میں مزید تعاون پر زور دیا، تاکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا وژن دوحہ اعلامیہ کی روح سے ہم آہنگ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

قطر کے نائب وزیرِاعظم نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور مشترکہ دفاعی پیداوار اور منصوبوں کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قطر افغان امن و استحکام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟