میکسیکو کی صدر کو عوامی مقام پر زبردستی بوسہ کا سامنا، کلاڈیا شینبام کا دلچسپ ردعمل، ویڈیو وائرل

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام کو عوامی واک کے دوران ایک شخص نے چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاڈیا میکسیکو سٹی میں اپنے حمایتیوں کے ایک گروپ سے بات کر رہی تھیں کہ اتنے میں ایک شخص پیچھے سے آتا ہے، اپنے ہاتھ کلاڈیا کے جسم پر رکھتا ہے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

شینبام نے اس شخص کو پیچھے دھکیل دیا اور ان کے معاون نے فوری مداخلت کی۔ ریاستی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا جو ایسے جرائم کی تحقیقات کرتا ہے۔

میکسیکو کی صدر شینبام نے واقعے کے بعد شکایت درج کرائی ہے اور خواتین کے تحفظ کے لیے ایک قومی مہم چلانے اور متعلقہ قوانین کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ جنسی ہراسانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف

ایک نیوز کانفرنس کے دوران کلاڈیا نے کہا کہ ’اگر ایسا صدر کے ساتھ ہو سکتا ہے تو ملک کی باقی خواتین کے ساتھ کیا ہو گا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ملزم کے خلاف کیس کے لیے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر رش میں موجود دیگر خواتین کو بھی ہراساں کیا تھا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب غربی ریاست مشیواکان کے شہر یوروپان کے میئر کارلوس البرٹو مانزو رودریگیز کو قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور نے اہلکار کو قریب سے 7 گولیاں مار کر ہلاک کیا، اور بعد میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے پہلے اس اہلکار نے شینبام سے مدد کی اپیل کی تھی تاکہ اپنے علاقے میں طاقتور مجرمانہ گروہوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ہراسانی کا معاملہ، ‘پوری دنیا ہم پر تھو تھو کررہی ہے’

منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ نے میکسیکو کے شمالی ہمسایہ کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ شینبام نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارروائی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تعاون خوش آمدید کہتا ہے لیکن ’تابعداری‘ قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر واشنگٹن واقعی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے امریکی ہتھیاروں کے بہاؤ کو روکنا چاہیے جو مجرمانہ گروہوں کو اس تشدد کے لیے مسلح کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ