پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
آج کا میچ فیصل آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
🏏 Series level! South Africa win the 2nd ODI by 8 wickets, the decider awaits on 8 November at Iqbal Stadium, Faisalabad 🏟️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/UmRRUQHXUm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2025
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 40.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔
آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سلمان آغا اور محمد نواز نے نصف سینچریاں بنائیں۔ آخری 10 اوورز میں 90 رنز اسکور کیے۔ جبکہ سلمان آغا 69 اور محمد نواز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
💪 Crunched and cleared! Salman Ali Agha lifts it over cover for FOUR🔥
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/nDp81rL5B1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2025
قومی کرکٹ ٹیم اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہی، اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برگرنے نے 4 اور پیٹر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کوربن بوش کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا، کپتان ڈیوڈ ملر اور جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر
جنوبی افریقہ کی اننگز
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ڈی زورزی نے 76 اور پریٹوریس نے 46 رنز کی اننگز کھیلیں۔
اس کے علاوہ میتھو بریٹزکے بھی 17 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد وسیم اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
💥 Big wicket! Faheem Ashraf gets Tony de Zorzi, caught at point by Saim Ayub 👏
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/4LCGsUv4Ra
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2025
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور وسیم جونئیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ:
آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
🔁 Two changes in Pakistan’s playing XI for the 2nd ODI in Faisalabad 🏟️
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jGWGnj169O
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2025
مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
جنوبی افریقہ اسکواڈ
سیریز کے دوسرے ایک روزہ میں میتھیو بریٹزکے جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں، جبکہ ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، لہوان دری پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، سینیتمبا قشیلے، ڈونووان فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، ناندرے برگر اور نکابایومزی پیٹر شامل ہیں۔
Toss Update 🪙
🇵🇰 Pakistan have won the toss and elected to Bat first.
🔁 Two changes for #TheProteas Men as Nqaba Peter and Nandre Burger come in for Lizaad Williams and Lungi Ngidi.
Here’s how we line up for today’s match. 💪 pic.twitter.com/A2Lq7nN8YH
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) November 6, 2025














