بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس نہیں ہوسکیں گے

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے اور جلوسوں پر پابندی

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں جلسوں اور ریلیوں پر پابندی لگاتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور خطے تک محدود کرتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر موجود پابندی میں ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے تحت توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زیادہ افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

کینیڈا کی نئی امیگریشن پالیسی: غیر ملکی طلبہ میں کمی، ماہرین کے لیے خصوصی طریقہ کار متعارف

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز برابر

ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی

استنبول مذاکرات کے دوران افغانستان کی چمن سرحد پر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟