مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام لینا غیر قانونی

پیر 30 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں یومیہ ڈیوٹی کی انتہائی حد 8گھنٹے ہے جبکہ کارکن سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لینا بھی غیر قانونی ہے۔

لیبر قانون کے آرٹیکل 101 کے تحت ایک دن میں کام کے اوقات 11 گھنٹوں سے تجاوز نہیں کر سکتے، اگر 8 گھنٹوں سے زیادہ کام لیاجاتا ہے تو وہ ایکسٹرا ورک میں شمار ہو گا۔ آرٹیکل 107 کے تحت اوور ٹائم کے پیسے اصل معاوضے سے 150 فیصد زیادہ ہوں گے۔

عید اور سرکاری چھٹی والے دن ملازمین سے کام لینا بھی اوور ٹائم میں شمار ہوگا۔

جبکہ مسلسل 5 گھنٹے بھی ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی اس میں 30 منٹ کا بریک لازمی دینا ہوگا جبکہ رمضان کے دوران اوقات کار میں دو گھنٹے کی چھوٹ مقرر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp