ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان پر ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، جنہیں مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق یہ الزامات حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور ایک معمول کے انتظامی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہیں۔

مزید پڑھیں: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ترجمان نے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بابا گورو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات (4 تا 13 نومبر 2025) میں شرکت کے لیے 2400 سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 4 نومبر کو ایک ہزار 932 یاتری اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے کامیابی سے پاکستان میں داخل ہوئے، تاہم تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو بھارتی حکام نے سرحد عبور کرنے سے روک دیا۔

طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستانی امیگریشن کا تمام عمل منظم، پُرامن اور شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔ چند افراد کے دستاویزات نامکمل تھے اور وہ امیگریشن حکام کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دینے میں ناکام رہے، جس پر انہیں طے شدہ ضابطوں کے مطابق واپس بھیج دیا گیا۔

انہوں نے واضح کیاکہ ان افراد کو مذہبی بنیادوں پر داخلے سے روکنے کا دعویٰ سراسر غلط اور اشتعال انگیز ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ تمام مذاہب کے زائرین کا خیر مقدم کرتا ہے اور انہیں اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کارروائی انتظامی نوعیت کی تھی، اسے فرقہ وارانہ یا سیاسی رنگ دینا افسوسناک اور بھارتی حکومت و میڈیا کے بڑھتے ہوئے تعصب کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟