حکومت پاکستان نے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق جان بچانے والی ادویات پر بھی ہو گا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں زندگی بچانے والی ادویات سمیت دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد سے 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ دیگر عام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی اجازت دے دی ہے۔