تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت، حنیف گوہر کا دعویٰ

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ اس انکشاف سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب، ڈیم اور کیچڑ

ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر کے مطابق، وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غوطہ خوروں نے تربیلا ڈیم کے اندر سے مٹی کے نمونے حاصل کیے جنہیں لیبارٹری میں جانچنے کے بعد سونے کی موجودگی ثابت ہوئی۔

نتائج کی بنیاد پر تخمینہ لگایا گیا کہ ڈیم کی مٹی میں موجود سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 636 ارب ڈالر ہے، جو پاکستان کا قومی قرضہ ختم کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ واپڈا کو خود مکمل کرنا چاہیے، تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ان کی کمپنی اس میں سرمایہ کاری کرنے، سونا نکالنے اور حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔

حنیف گوہر کے مطابق ان کی ٹیم نے ہالینڈ، ایمسٹرڈم اور کینیڈا کے ماہرین سے بات چیت مکمل کر لی ہے اور اگر حکومت اجازت دے تو منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے

انہوں نے اپنی ایئر لائن ’ایئر کراچی‘ کے حوالے سے بھی اعلان کیا کہ اس کی اندرونِ ملک پروازیں 23 مارچ 2026 سے شروع کی جائیں گی۔

’ابتدائی مرحلے میں 3 سے 5 ایئربس طیاروں پر مشتمل بیڑا متعارف کرایا جائے گا، جبکہ کامیاب آپریشن کے ایک سال بعد بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ