خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔

صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان پر وضاحت دیں اور آئندہ ایسے ریمارکس سے گریز کریں۔
انہوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا سے بھی اپیل کی کہ وہ آزادیِ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:4 سال، پاکستان میں 42 صحافی قتل
کاشف الدین سید نے کہا کہ خیبر یونین آف جرنلسٹس میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے وقار کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔














