اسلام آباد، سیکیورٹی گارڈ نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سیکیورٹی گارڈ نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جس کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے، نے اشتعال میں آ کر کلہاڑی سے بیوی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ شدید خون بہنے کے باعث خاتون، جس کا نام رانی بتایا گیا ہے، موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے اور ملزم اکثر اہلیہ پر تشدد کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ معمولی گھریلو تنازع نے شدید شکل اختیار کی جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی

اہلِ محلہ کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں میاں بیوی کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اہلِ علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ زخمی حالت میں رانی کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ