اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر پابندیاں ختم کر دیں

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں، یہ اقدام اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایک روز قبل اسی نوعیت کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع نوٹس کے مطابق، امریکا نے احمد الشرع اور شام کے وزیر داخلہ انس خطاب پر عائد ’اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ‘ کی حیثیت ختم کر دی ہے۔ احمد الشرع آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شامی صدر احمد الشرع کا روس کا پہلا دورہ، بشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ متوقع

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے احمد الشرع پر سے پابندیاں اٹھانے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام زیادہ تر علامتی نوعیت کا ہے، کیونکہ احمد الشرع کو ہر بار بیرونِ ملک دورے کے لیے استثنیٰ دیا جاتا رہا ہے۔ اب ان پر سے اثاثوں کے منجمد کیے جانے اور اسلحے کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔

احمد الشرع ماضی میں القاعدہ سے منسلک رہ چکے ہیں، تاہم ان کے گروپ ’حیات تحریر الشام (HTS)‘ کو واشنگٹن نے جولائی میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: دمشق میں عبوری پارلیمنٹ کے لیے ووٹنگ مکمل، صدر احمد الشراع کو مزید اختیارات حاصل

دمشق کے مطابق شامی صدر اپنے دورۂ واشنگٹن کے دوران باقی ماندہ پابندیوں کے خاتمے، تعمیرِ نو اور انسدادِ دہشت گردی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ