سرگودھا سے تعلق رکھنے والے دلہا کے ساتھ عین شادی کے دن فراڈ ہوگیا۔
دلہا برات لے کر چنیوٹ پہنچا تو دلہن کو اس کے گھر والوں نے کہیں اور بیاہ کر رخصت کر دی تھی۔ دلہا احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ دلہن کے والدین نے دلہن کی رخصتی کا سارا خرچہ اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
دلہا کے مطابق انہوں نے اپنے مال مویشی بیچ کر 8 لاکھ روپے شادی پر خرچ کیا ہے تاہم دلہن پھر بھی انہیں نہ مل سکی۔
دلہن نہ ملنے پر دلہا نے 15 پر پولیس کو کال کی، پولیس نے دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور پیر کے روز دوبارہ طلب کر لیا۔
اہل علاقہ کے مطابق شہزادی نامی دلہن کی عمر صرف 15 سال ہے۔














