آئی فون 18 پرو اور پرومیکس کی نمایاں خصوصیات کیا ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کی جانب سے 2026 میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کمپنی کے اب تک کے سب سے جدید اسمارٹ فون قرار دیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے لانچ شیڈول میں تبدیلی کر رہا ہے۔ آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون خزاں 2026 میں پیش کیے جائیں گے، جب کہ سستے ماڈلز آئی فون 18 اور آئی فون 18e بہار 2027 میں متعارف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: 11.11 سیل میں شاندار آفر، گولڈ پلیٹڈ آئی فون کتنے کا ملے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کتاب طرز ڈیزائن میں ہوگا، جس میں 5.5 انچ کا بیرونی اور 7.8 انچ کا اندرونی ڈسپلے شامل ہوگا۔ فون کا فریم ٹائٹینیم کا ہوگا جبکہ ڈسپلے کے لیے سام سنگ کا الٹرا تھن گلاس استعمال کیا جائے گا۔

فون میں 48 میگا پکسل مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے شامل ہوں گے۔ اس کی ممکنہ قیمت 1800 سے 2500 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

آئی فون 18 پرو میں ڈیزائن کے اعتبار سے کچھ نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اس میں ٹرپل کیمرہ سسٹم، ممکنہ طور پر چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ یا پن ہول کٹ آؤٹ، اور جزوی طور پر شفاف پچھلا کور شامل ہوگا۔ فون تین نئے رنگوں کافی براؤن، پرپل، اور برگنڈی میں دستیاب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

کیمرہ ٹیکنالوجی میں ویری ایبل اپرچر، تھری لیئر اسٹیکڈ سینسر اور کم روشنی میں بہتر پرفارمنس شامل ہوگی۔ نئی اے20 چپ 2nm پراسیس پر مبنی ہوگی جبکہ ایپل کا پہلا C2 5G موڈم بھی متعارف کرایا جائے گا جو تیز تر کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔

ایپل پہلی بار دو مرحلوں میں آئی فون 18 سیریز لانچ کرے گا — اعلیٰ درجے کے ماڈلز 2026 میں اور درمیانے درجے کے ماڈلز 2027 میں۔ نئی سیریز جدید کیمروں، فولڈ ایبل ڈیزائن اور انڈر ڈسپلے ٹیکنالوجی کے ذریعے اسمارٹ فون تجربے کو نئی جہت دینے کا وعدہ کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ