’بھیا مت کرو‘، بھارت میں موٹرسائیکل رائیڈر جنسی بھیڑیے بن گئے

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

 

بھارتی شہر بینگلورو میں ایک ریپڈو بائیک رائیڈر پر دورانِ سفر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے، خاتون کے مطابق رائیڈر نے سفر کے دوران ان کی ٹانگ چھونے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کر کے پولیس سے رجوع کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ واقعے کی ولسن گارڈن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا

شکایت کنندہ خاتون نے انسٹاگرام پر اپنی روداد شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چرچ اسٹریٹ سے اپنے پیئنگ گیسٹ ہاؤس واپس جارہی تھیں جب ریپڈو کے رائیڈر نے دورانِ سفر ان کی ٹانگ چھونے کی کوشش کی۔

خاتون کے مطابق ’یہ سب اتنی اچانک ہوا کہ میں کچھ سمجھ ہی نہ سکی، نہ ہی ریکارڈنگ کرپائی، جب اس نے دوبارہ ایسا کیا تو میں نے کہا، بھائیہ کیا کررہے ہو، مت کرو، لیکن وہ نہیں رکا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ چونکہ علاقے میں نئی تھیں اس لیے انہیں راستے کا علم نہیں تھا اور وہ بائیک رکوانے سے بھی خوفزدہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے ملک واپس چلی جاؤ، برطانیہ میں بھارتی خاتون کے ساتھ زیادتی اور نسل پرستی کا واقعہ

خاتون کے مطابق منزل پر پہنچنے کے بعد قریب موجود ایک شخص نے واقعہ دیکھا اور رائیڈر سے بازپرس کی۔ رائیڈر نے معافی مانگی مگر جاتے ہوئے ایسے انداز میں اشارہ کیا جس سے وہ مزید خوفزدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ واقعہ اس لیے عوام کے سامنے لارہی ہیں تاکہ کوئی اور خاتون ایسی صورتحال کا شکار نہ ہو۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ریپڈو انتظامیہ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟