افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتائج پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی امارتِ افغانستان ترکی اور قطر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی۔
Clarification on the outcomes of the Istanbul meeting
The Islamic Emirate of Afghanistan once again thanks the Republic of Turkey and the State of Qatar — the two brotherly countries — for hosting and mediating the talks between Afghanistan and Pakistan in Istanbul.
8/1— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 8, 2025
ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں کہا کہ اسلامی امارت اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی اور نہ ہی کسی ملک کو اجازت دی جائے گی کہ وہ افغانستان کی خودمختاری یا سلامتی کے خلاف کوئی اقدام کرے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسلمان عوام افغان عوام کے بھائی ہیں، اسلامی امارت ان کے لیے خیر خواہی اور امن کی دعا کرتی ہے اور اپنی ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کے مطابق ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔














