ہانگ کانگ سکسز: کویت کو شکست دیکر پاکستان چھٹی بار چیمپیئن بن گیا

اتوار 9 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے منگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز 2025 کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں گرین شرٹس نے ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور جارحانہ بیٹنگ کے بعد شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے کویت کو جیت کی  طرف جانے کا کوئی موقع نہ دیا۔

کویت کی ٹیم پاکستان کے 135 رنز کے جواب میں 92 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے قبل پاکستان نے منگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کویت کے خلاف زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آغاز ہی سے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ اوپنر عبدالصمد نے یاسین پٹیل کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر اننگز کا دھماکے دار آغاز کیا۔ دباؤ میں آ کر پٹیل نے اسی اوور میں 3 وائیڈ بالز بھی کرائیں۔

نوفے نے کریز پر آتے ہی پہلی گیند پر چھکا جڑ دیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے صرف ایک اوور میں 26 رنز بنا لیے۔

دوسرے اوور میں کویت کو پہلی کامیابی ملی جب بھوسار نے خواجہ نوفے کو 6 گیندوں پر 22 رنز (2 چوکے، 2 چھکے) پر آؤٹ کیا۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 1.4 اوورز میں 33-1 تھا۔

کپتان عباس آفریدی نے میدان میں آتے ہی 2 مسلسل چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 45-1 تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیے ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

تیسرے اوور میں عبدالصمد نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا، جس سے پاکستان نے 2.2 اوورز میں 50 رنز مکمل کر لیے۔ اس اوور میں صمد نے اکیلے 21 رنز بنائے۔

چوتھا اوور پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ صمد نے بلال طاہر کی 3 گیندوں پر مسلسل 3 چھکے لگائے، جبکہ عباس آفریدی نے بھی تیز رفتار رنز جوڑے۔ 4 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 95-1 تھا۔

پانچویں اوور میں کویت نے واپسی کی کوشش کی۔ بھوسار نے عبدالصمد کو 13 گیندوں پر 42 رنز (2 چوکے، 5 چھکے) پر آؤٹ کیا، جبکہ شاہد عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان 4.3 اوورز میں 95-3 پر پہنچ گیا۔

معاذ صداقت نے عباس آفریدی کا ساتھ دیا اور ایک خوبصورت چوکا لگا کر ٹیم کو 100 رنز سے آگے پہنچایا۔ اس اوور میں 12 رنز بنے، اور 5 اوورز کے اختتام پر اسکور 107-3 تھا۔

آخری اوور میں عباس آفریدی نے شاندار فائر ورکس دکھائے۔ پہلے چوکا، پھر مسلسل 2 چھکے، اور یوں پاکستان کی اننگز 135-3 پر مکمل ہوئی۔

آفریدی نے صرف 11 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بنائے، جن میں دو چوکے اور سات چھکے شامل تھے، جبکہ عبدالصمد کی 42 رنز کی جارحانہ اننگز نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

یاد رہے کہ  آج ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ کرس گرین نے 46 اور کپتان ایلکس روز نے 36 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس کے باعث پاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کویت کی طرف سے 136 رنز کے تعاقب کا احوال

کویت نے 136 رنز کے تعاقب کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ عدنان ادریس نے شاہد عزیز کی دوسری گیند پر چھکا لگایا اور ایک وائیڈ بال پر بھی چھکا جڑ دیا۔

شاہد عزیز کا پہلا اوور مہنگا ثابت ہوا، جس میں 32 رنز بنے اور پاکستان ابتدا میں دباؤ میں آگیا۔ تاہم محمد شہزاد نے دوسرے اوور میں شاندار کم بیک کیا اور عدنان ادریس کو 8 گیندوں پر 30 رنز (پانچ چھکوں کی مدد سے) پر آؤٹ کر دیا۔ اس وقت کویت کا اسکور 1.3 اوورز میں 33-1 تھا۔

بلال طاہر نے ایک چھکا ضرور لگایا مگر جلد ہی آؤٹ ہو گئے، جبکہ بھوسار نے لگاتار چوکے لگا کر کویت کو میچ میں واپس لانے کی کوشش جاری رکھی۔

اسی دوران معاذ صداقت نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میچ کا رخ موڑ دیا۔ انہوں نے تین تیز وکٹیں حاصل کیں، جن میں محمد شفیق کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہیٹ ٹرک کا خطرہ بھی پیدا کر دیا۔

اگرچہ بھوسار نے چند اہم چوکے لگا کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن معاذ صداقت نے اوور میں صرف 18 رنز دیے، جس کے بعد کویت کو آخری اوور میں جیت کے لیے 44 رنز درکار تھے۔

آخر میں عبدالصمد نے چھٹے اوور میں کویت کی اننگز کا خاتمہ کر دیا، ٹیم کو 92 رنز پر آؤٹ کر کے پاکستان کو 43 رنز سے شاندار کامیابی دلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ