پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون فروغ دینے پر اتفاق

اتوار 9 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔

ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاک بنگلہ دیش بحری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران، پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش، ڈیفنس اتاشی اور بنگلہ دیش نیوی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے دورے کے دوران ڈھاکا کینٹ میں ’شکھا انِربان‘ (ابدی شعلہ) پر پھول چڑھا کر بنگلہ دیش کی جنگِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی، جبکہ اپنے قیام کے دوران وہ چیف آف ایئر اسٹاف، آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر، نیشنل ڈیفنس کالج کے کمانڈنٹ اور چٹاگرام میں بحری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا

دورے کے موقع پر پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس سیف (PNS SAIF) خیرسگالی مشن پر چٹاگرام بندرگاہ پر پہنچا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران، جہاز کے افسران و عملہ بنگلہ دیش نیول اکیڈمی، مختلف بحری اڈوں اور مقامی مقامات کا دورہ کریں گے، جبکہ بنگلہ دیش نیوی کے اہلکار پی این ایس سیف کا معائنہ کریں گے۔
اس تبادلے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس سیف کے 12 نومبر 2025 کو بنگلہ دیش سے روانہ ہونے کا شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ