شمالی کوریا کی خواتین فٹ بال ٹیم نے فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے فیفا انڈر-17 خواتین ورلڈ کپ جیت لیا، ٹیم نے یہ چوتھا ٹائٹل جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
فائنل میچ مراکش کے را بات اولمپک اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلا گیا جہاں شمالی کوریائی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ہی 3 گول کر کے نیدرلینڈز کو 3 صفر سے شکست دی، جو اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا
شمالی کوریا نے اس سے قبل 2008، 2016 اور 2024 میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا اور وہ واحد ملک ہے جس نے 4 چیمپئن شپ جیتی ہیں۔
Champion celebrations. 👌🏆#U17WWC pic.twitter.com/eXUmNpGp0o
— FIFA Women's World Cup (@FIFAWWC) November 9, 2025
2024 کے بعد فیفا نے خواتین ورلڈ کپ ہر سال منعقد کرنے کا فیصلہ کیا، 2025 کے ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں شریک ہوئیں، جن میں سے 4 ممالک پہلی بار میدان میں اترے۔ دفاعی چیمپئن شمالی کوریا نے فائنل تک پہنچنے سے پہلے میزبان مراکش کو 1-6، جاپان کو 1-5 اور سیمی فائنل میں برازیل کو 0-2 سے ہرایا۔
فائنل میں شمالی کوریائی ٹیم نے ابتدائی لمحے سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور ڈچ دفاع کو توڑ دیا۔ کم وون-سم نے 14ویں منٹ میں پہلا گول کیا.
The #U17WWC 2025 runners-up! 🥈🇳🇱 pic.twitter.com/azNVlfPi63
— FIFA Women's World Cup (@FIFAWWC) November 9, 2025
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ: باحجاب کھلاڑی نوہیلہ کا اسلاموفوبیا کو منہ توڑ جواب، عرب میڈیا
اس کے بعد پاک رئے یونگ نے دوسرا اور ری یوئی گیونگ نے ہاف ٹائم سے قبل تیسرا گول اسکور کیا۔ یہ 0-3 کی فتح فائنل میں سب سے بڑی مارجن تھی اور شمالی کوریا کی خواتین یوتھ فٹبال میں بالادستی کو ثابت کرتی ہے۔
انفرادی ایوارڈز میں بھی شمالی کوریائی کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی۔ یو جونگ ہیانگ نے گولڈن بال جیت کر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا اور گولڈن بوٹ جیت کر آٹھ گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی بنیں۔ کم وون-سم نے سات گول کے ساتھ سلور بال اور سلور بوٹ حاصل کیا۔
Introducing the #U17WWC top scorers! 🤩
adidas Golden Boot: Yu Jong-hyang. 🇰🇵
adidas Silver Boot: Kim Won-sim. 🇰🇵
adidas Bronze Boot: Giulia Galli. 🇮🇹— FIFA Women's World Cup (@FIFAWWC) November 8, 2025













