قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: وزیراعلیٰ کے پی کو شرکت کی دعوت نہ دینے پر فواد حکومت پر برہم

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی کو شرکت کی دعوت نہ دینے پر حکومت پر برس پڑے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی ، اب کون اس غیر سنجیدہ حکومت کے ساتھ بیٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان لیڈر شپ صرف عمران خان کی عزت کرتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن صرف ہمارا مسئلہ نہیں پاکستان کا ہے ، معیشت کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق رائے ضروری ہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کے آپس میں ملنے سے پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،لگتا ہے ایم کیوایم کی لیڈر شپ نرسری کے بچوں نے سنبھالی ہوئی ہے ، کراچی کے لوگوں کو پتا ہے یہ سب لوگ کیوں اکٹھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے اور حساس اداروں کے حکام اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو ہوئے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویزپر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp