وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیش لیس معیشت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے جاری حکومتی اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

وزیرِاعظم کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں کیش لیس نظام اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ بجلی اور گیس کے بلز پر ‘راست’ کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگی کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، جس سے اربوں روپے کے بلز اب ڈیجیٹل انداز میں ادا ہو رہے ہیں۔

وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس پر کام جاری ہے جو رواں ماہ کے اختتام تک مکمل فعال ہو جائیں گے۔ آئندہ قسط مستحقین کو انہی والٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری خدمات کے لیے موبائل ایپلی کیشن کو ‘راست’ سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ کاروباری لائسنسوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مشروط کیا گیا ہے۔ ملک میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کے لیے لائسنسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس آپریشن، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی سمت

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک 68 فیصد آبادی کی مالی شمولیت یقینی بنائی جا چکی ہے، اور آئندہ سال اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

وزیرِاعظم نے موجودہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ، وزارتِ آئی ٹی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس معیشت کے مقررہ اہداف معینہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ گورننس میں بہتری اور کرپشن میں خاطر خواہ کمی ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ