وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں مطلوبہ نمبرز پورے کر لیے ہیں اور حکومت کے پاس 65 سینیٹرز کی موجودگی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم جمہوریت کے لیے کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہیں کرے گی۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ترمیم کا مقصد جمہوری عمل اور آئینی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟
ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتیں ترمیم کی منظوری کے لیے تمام حکمت عملی مکمل کر چکی ہیں اور سینیٹ میں بل جلد پیش کیا جائے گا۔













