اوپن اے آئی مائیکروسافٹ کا براہ راست مقابلہ کرے گی، ایلون مسک کا سیم آلٹمین پر طنز

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے اُن بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے دفتر میں استعمال ہونے والے پروڈکٹیوٹی ٹولز جیسے سلیک پر تنقید کی تھی۔

اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے حال ہی میں کہا کہ اگرچہ سلیک کے کئی مثبت پہلو ہیں، لیکن یہ بہت سا جعلی کام بھی پیدا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلیئنر بننے کے قریب؟ اس کا دنیا پر کیا اثر پڑےگا؟

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سیم آلٹمین نے کہا کہ موجودہ ورک پلیس ٹولز جیسے  سلیک، گوگل ڈاکس، ای میل اور پاورپوائنٹ کو جلد نئی نسل کے اے آئی سسٹمز تبدیل کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  سلیک کے بارے میں کچھ مثبت پہلو ہیں، مگر صبح کے پہلے گھنٹے یا سونے سے قبل آخری وقت میں جب میں سلیک پر ہونے والے پیغامات کے سیلاب سے نمٹتا ہوں، تو یہ بہت سا جعلی کام محسوس ہوتا ہے۔

آلٹمین نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ایسا پلیٹ فارم ممکن ہے جہاں میرا اے آئی ایجنٹ اور آپ کا اے آئی ایجنٹ زیادہ تر کام خود نمٹائیں گے اور صرف ضروری صورتوں میں انسان کو شامل کیا جائے گا۔

آلٹمین کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر تبصرہ کیا کہ جیسا کہ میں کہہ رہا تھا، اوپن اے آئی اب مائیکروسافٹ کے ساتھ براہِ راست مقابلے میں آئے گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ