اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی گئی ہے، اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی، جو پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی نمبر 5 میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد نے27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
اجلاس میں اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، مطابق پہلے مرحلے میں سینیٹ میں اپوزیشن ارکان احتجاج کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرے گی اور اگر ووٹنگ کی نوبت آئی تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں احتجاج کے بعد اگر معاملہ قومی اسمبلی میں لایا گیا تو اپوزیشن وہاں بھی یہی حکمتِ عملی اپنائے گی، یعنی احتجاج کے بعد ووٹنگ کے عمل سے علیحدگی اختیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، ’نامنظور نامنظور‘ کے نعرے
اپوزیشن کے رہنماؤں کے درمیان اس بات پر بھی مشاورت جاری ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔














