جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ بننے والے پارٹی سینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے حمایت میں ووٹ دے دیا
جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغور حیدری نے کہاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
آئین عوام کے لیے ہوتا ہے، آئین یہ نہیں ہوتا کہ کسی شخص کو استثنیٰ دیا جائے، اتنی بڑی ترمیم لائی جائے اور سیاسی جماعتیں
بھی ایک طرح سے دباؤ کا شکار ہیں۔ اس ترمیم سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، سینیٹر عبدالغفور حیدری۔ pic.twitter.com/6qyT98FjRB— WE News (@WENewsPk) November 10, 2025
انہوں نے کہاکہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے، جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے بھی 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کا اعلان کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے، رانا ثنااللہ
ایوان بالا میں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، اور نعرے بازی کی گئی۔














